ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:مسلمانوں کے متعلق غلط فہمیاں کا ازالہ وقت کا اہم کام ہے : امین الحسن

اُڈپی:مسلمانوں کے متعلق غلط فہمیاں کا ازالہ وقت کا اہم کام ہے : امین الحسن

Thu, 17 Nov 2016 20:50:12    S.O. News Service

اُڈپی:17/نومبر (ایس او نیوز) مسلمانوں کے متعلق عوام میں موجود غلط فہمیاں کے ازالے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سچائی یہ ہے کہ مسلمانوں میں صرف 0.5فی صدہی طلاق کے معاملے ہوتے ہیں جب کہ دیگر اقوام میں کا تناسب 3.75فی صد ہے، مسلمانوں کے لئے پرسنل لاء ہی ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک میں اس سے بھی زیادہ بڑے اور سنجیدہ مسائل  ہیں ، ان کی طرف بھی توجہ دینےکا جماعت اسلامی ہند مجلس شوریٰ کے ممبر امین الحسن نے خیال ظاہر کیا۔

اُڈپی جماعت اسلامی ہند کے زیرا ہتمام اُڈپی کی جامعہ مسجد میں منعقدہ مجلس العلماء کے اجلاس میں وہ خطاب کررہے تھے۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے سکریٹری برائے تربیت مولانا وحید الدین خان عمری نے یکساں سول کوڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے ملت  میں اس تعلق سے بیداری لانے پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ یکساں سول کی حقیقت کے متعلق  علماء حضرات عوام کی رہنمائی کریں۔ مولانا عمران اللہ نے استقبال کرتےہوئے شکریہ اداکیا۔


Share: